We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zulamt e Dunya Mujhe

Muhammad Ilyas Atar Qadri

ظلمتِ دنیا مجھے تنہا سمجھ کر یُوں نہ گھیر ماہِ طیبہ کی تجلّی میں نہیں کچھ لگتی دیر


یانبی تیری دُہائی آفتوں میں گِھر گیا رُخ بدل دے مشکلِوں کا اور بلائیں مجھ سے پھیر


گنبدِ خضرا کو دیکھے ایک عرصہ ہو گیا کب کُھلے گی میری قسمت اب لگے گی کتنی دیر!


نفس و شیطاں پر مجھے غَلبہ عطا کر یاخدا اُس علی کا واسِطہ دیتا ہوں جو ہے تیرا شیر


آہ !میزاں پر کھڑا ہوں شافعِ محشر کرم! نیکیاں پلّے نہیں ہیں بس گناہوں کا ہے ڈھیر


نارِ دوزخ میں نہ لے جائے کہیں مالِ حرام کر لو توبہ چھوڑ دو اے بھائیو !سب ہیر پھیر



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


سب کو مرنا ہی پڑیگا یاد رکّھو بھائیو! دیر میں جائیگا کوئی ،کوئی چلدے گا سَویر


یاخدا عالَم میں اونچا پرچمِ اسلام ہو دشمنانِ دیں مسلمانوں سے ہوں مغلوب وزیر


عشقِ احمد ہی سے عطاّرؔ آدَمی ہے آدمی ورنہ یہ مِٹّی کا پُتلا ہے فَقَط مٹّی کا ڈھیر


No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah