مدینہ مدینہ ہمارا مدینہ ہمیں جان ودل سےہےپیارا مدینہ
سہانا سہانا دل آرا مدینہ ہر عاشق کی آنکھوں کا تارا مدینہ
یہ ہر عاشق مصطفیٰ کہہ رہا ہے ہمیں تو ہے جنت میں پیارا مدینہ
یہ رنگیں فضائیں یہ مہکی ہوائیں معطر معنبر ہے سارا مدینہ
مدینے کے جلوؤں کےقرباں جاؤں ہے قدرت نے کیسا سنوارا مدینہ
بلا لیجۓ اب تو قدموں میں آقا دکھا دیجۓ اب تو پیارا مدینہ
ضیاء وپیرومرشد کےصدقےمیں آقا یہ عطار آۓ دوبارہ مدینہ