Mujhe Dar Pe Bulana

مجھےدرپہ پھر بلانا مدنی مدینےوالے مۓعشق بھی پلانا مدنی مدینے والے



مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے بنے دل ترا ٹھکانہ مدنی مدینے والے



جب تیری دید ہوگی تب میری عید ہوگی مرے خواب میں آنا مدنی مدینے والے



مجھےسب ستارہےہیں میرادل دکھارہےہیں تمہی حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والے



مرےسب عزیزچُھوٹےسبھی یاربھی توروٹھے کہیں تم نہ روٹھ جانا مدنی مدینے والے



میں اگرچہ ہوں کمینہ ترا ہوں شہ مدینہ مجھے قدموں میں بٹھانا مدنی مدینے والے



ترا تجھ سے ہوں سوالی شہا پھیرنا نہ خالی مجھےاپنا تم بنانا مدنی مدینے والے




Get it on Google Play



یہ کرم بڑا کرم ہے ترے ہاتھ میں بھرم ہے سرحشر بخشوانا مدنی مدینے والے



تری سادگی پہ لاکھوں تیری عاجزی پہ لاکھوں ہوں سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے



ملے نزع میں بھی راحت،رہوں قبرمیں سلامت تو عزاب سے بچانا مدنی مدینے والے



ترے غم میں کاش عطار رہےہرگھڑی گرفتار غمِ مآل سے بچانا مدنی مدینے والے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah