We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jidhar Dekhu Madine Ka

Muhammad Ilyas Atar Qadri

جدھر دیکھوں مدینے کا حرم ہو کرم ایسا شَہَنْشاہِ امم ہو


کہاں سرکار دولت مانگتا ہوں مدینے کا عطا مجھ کو تو غم ہو


جب آقا آخِری وقت آئے میرا مرا سر ہو ترا بابِ کرم ہو


کرے پرواز روحِ مُضطَرِب یوں ترے دربار میں سر میرا خم ہو


بقیعِ پاک کی لِلّٰہِ اب تو اجازت مَرحَمت شاہِ حرم ہو


جو میٹھے مصطَفٰے کے غم میں روئے نہ کیوں میری نظر میں محترم ہو


ہمارے حالِ دل سے تم تو واقِف خداوندِ دو عالم کی قسم ہو


اندھیرا لَحد میں ہے آہ! چھایا مرے نورِ خدا چشمِ کرم ہو


اسے کیا خوفِ محشر ہو کہ جس کا تِرے دَستِ شَفاعت میں بھرم ہو


مٹا سکتا نہیں کوئی بھی اس کو کہ حامی جس کا خود شاہِ اُمَم ہو


غمِ محبوب میں روتی رہے جو مجھے یارب عطا وہ چشمِ نم ہو


شہا جتنے بھی دیوانے ہیں تیرے کسی کا جذبۂ الفت نہ کم ہو



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


جو تم چاہو یقینا دور مجھ سے شہا عقبیٰ کا ہر رنج و الم ہو


کرے آنکھوں سے سَیلِ اشک جاری عطا ہجرِ مدینہ کا وہ غم ہو


سدا کرتا رہوں سنَّت کی خدمت مرا جذبہ کسی صورت نہ کم ہو


کریں اسلامی بہنیں شرعی پردہ عطا ان کو حیا شاہِ اُمم ہو


دکھا دو سبز گنبد کی بہاریں شہا عطارؔ پر اب تو کرم ہو

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah