Bula Lo Phir Mujhe Aye Shah e Behar

بلا لو پھر مجھے اے شاہِ بحر و بر مدینے میں میں پھر روتا ہوا آؤ تیرے در پر مدینے میں



میں پہنچوں کوئے جاناں میں گریباں چاک سینہ چاک گرا دے کاش مجھ کو شوق تڑپا کر مدینے میں



مدینے جانے والو جاؤ، جاؤ فی امان اللہ کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں



سلام شوق کہنا حاجیو میرا بھی رو رو کر تمھیں آئے نظر جب روضہ انور مدینے میں



مدینے جب میں پہنچوں کاش ایسا کیف طاری ہو کہ روتے روتے گر جاؤں غش کھا کر مدینے میں




Get it on Google Play



نہ ہو مایوسی دیوانو پکارے جاؤ تم ان کو بلائیں گے تمہیں بھی اک دن ضرور مدینے میں



مدینہ اس لئے عطار جان و دل سے پیار ہے کہ رہتے ہیں میرے آقا مرے دلبر مدینے میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah