We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jo Madine Ke Tasavur MeinNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

جو مدینے کے تصوُّر میں جِیا کرتے ہیں ہر جگہ لطف مدینے کا لیا کرتے ہیں


عشقِ سرور میں جو ہستی کو فنا کرتے ہیں بھید الفت کے فَقَط اُن پہ کُھلا کرتے ہیں


مال ودولت کی دعا ہم نہ خدا کرتے ہیں ہم تو مرنے کی مدینے میں دعا کرتے ہیں


آگ دوزخ کی جلا ہی نہیں سکتی ان کو عشق کی آگ میں دل جن کے جَلا کرتے ہیں


دُرِّ نایاب بِلاشک ہیں وہ ہیرے انمول اشک آقاکی جو یادوں میں بہا کرتے ہیں


درد وآلام میں تسکین انہیں ملتی ہے نام انکا جو مصیبت میں لیا کرتے ہیں


تُو سلام اُن سے درِ پاک پہ جاکر کہنا التجا تجھ سے ہم اے بادِ صبا کرتے ہیں


کیوں پھریں شوق میں ہم مال کے مارے مارے ہم تو سر کار کے ٹکڑوں پہ پلا کرتے ہیں


سنّتوں کی وہ بنے رہتے ہیں ہر دم تصویر جام جو ان کی محبت کا پِیا کرتے ہیں


سنّتوں کے اے مبلّغ! ہو مبارَک تجھ کو تجھ سے سرکار بڑا پیار کیا کرتے ہیں


آپ کی گلیوں کے کتّوں پہ تصدُّق جاؤں کہ مدینے کے وہ کوچوں میں پِھرا کرتے ہیں


سُن لو! نقصان ہی ہوتا ہے بالآخر ان کو نفس کے واسِطے غصّہ جو کیا کرتے ہیں



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


بِالیقیں ایسے مسلمان ہیں بے حد نادان جو کہ رنگینیِ دنیا پہ مرا کرتے ہیں


چاند سورج کا مقدَّر بھی تو دیکھو اکثر گنبدِ خَضرا کے نظارے کیا کرتے ہیں


جِھلِملاتے ہوئے تاروں کی بھی قسمت ہے خوب گنبدِ خَضراء کے نظّارے کیا کرتے ہیں


مسجدِ نبوی کے پُر نور مَنارے ہر دم گنبدِ خَضرا کے نظّارے کیا کرتے ہیں


جھوم کر آتے ہیں بارِش لئے بادَل جب بھی گنبد ِخَضرا کے نظّارے کیا کرتے ہیں


بامقدَّر ہیں مدینے کے کبوتر بے شک گنبدِ خَضرا کے نظارے کیا کرتے ہیں


رشک عطارؔ کو ان ذَرَّوں پر آتا ہے جو ان کے نَعلَین کے تلووں سے لگا کرتے ہیں


قابلِ رشک ہیں عطارؔ وہ قسمت والے دَفن جو میٹھے مدینے میں ہوا کرتے ہیں

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah