We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا لبوں پر جس کے سائل نے نہیں آتے نہیں دیکھا



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


مصیبت میں جو کام آئے گنہگاروں کو بخشائے وہ اِک فخرِ رُسل محبوبِ رَبّ الْعَالَمِیْں دیکھا


بنایا جس نے بگڑوں کو سنبھالا جس نے گرتوں کو وہ ہی حَلَّالِ مشکل رَحْمَۃٌ لِّلْعَالَمِیْں دیکھا


وہ ہادی جس نے دنیا کو خدا والا بنا ڈالا دِلوں کو جس نے چمکایا عرب کا مہ جبیں دیکھا


بسے جو فرش پر اور عرش تک اس کی حکومت ہو وہ سلطانِ جہاں طیبہ کا اِک ناقہ نشیں دیکھا


وہ آقا جو کہ خود کھائے کھجوریں اور غلامو ں کو کھلائے نعمتیں دنیا کی کب ایسا کہیں دیکھا


بھلا عالم سی شے مخفی رہے اس چشمِ حق بیں سے کہ جس نے خالقِ عالم کو بے شک بالیقیں دیکھا


مسلمانی کا دعویٰ اور پھر توہین سروَر کی زمانہ نے زمانہ بھر میں کب ایسا لعیں دیکھا


ہو لب پر اُمتی جس کے کہیں جب اَنبیا نفسی دوعالم نے اُسے سالکؔ شَفِیعُ الْمُذْنِبِیْں دیکھا

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah