Fatima Zahra Ka Jis Din

فاطمہ زَہرا کا جس دن عقد تھا سن لو ان کے ساتھ کیا کیا نقد تھا



ایک چادر سَتَّرہ۱۷ پیوند کی مصطفیٰ نے اپنی دُختر کو جو دی



ایک توشک جس کا چمڑے کا غلاف ایک تکیہ ایک ایسا ہی لحاف



جس کے اندر اُون نہ ریشم نہ روئی بلکہ اس میں چھال خرمے کی بھری



ایک چکی پیسنے کے واسطے ایک مشکیزہ تھا پانی کے لیے



ایک لکڑی کا پیالہ ساتھ میں نقرئی کنگن کی جوڑی ہاتھ میں



اور گلے میں ہار ہاتھی دانت کا ایک جوڑا بھی کھڑاؤں کا دیا




Get it on Google Play



شاہ زادی سید الکونین کی بے سواری ہی علی کے گھر گئی



واسطے جن کے بنے دونوں جہاں اُن کے گھر تھیں سیدھی سادی شادیاں



اس جہیز پاک پر لاکھوں سلام صاحبِ لولاک پر لاکھوں سلام

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah