Aye Saba Tera Guzar Ho

اے صبا تیرا ُگزر ہو جو مدینہ میں کبھی جانا اس ُگنبد خضرا میں کہ ہیں جس میں نبی

Get it on Google Play

ہاتھ سے اپنے پکڑ کر وہ سنہری جالی عرض کرنا میری جانب سے بصد شوقِ دِلی

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

عمر ساری تو کٹی لہو و لعب میں آقا زندگی کا کوئی لمحہ نہیں اچھا گزرا

سارے اَعمال سیہ جرم سے دفتر ہے بھرا آرزو ہے کہ گناہوں کا ہو یوں کفارا

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

عرض کرنا کہ کہاں مجھ سا کمینہ گندہ اور وہ شہر کہاں جس میں ہوں محبوبِ خدا

ہاں سنا ہے کہ نبھاتے ہیں بُروں کو مولا اس لیے آپ کے دروازے پہ دیتا ہے صدا

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

آرزو دِل کی ہے جب بند ہو حرکت دِل کی آنکھ پتھرائے مجھے آئے اَخیری ہچکی

روح جانے لگے جب چھوڑ کے جسمِ خاکی جسم طیبہ میں ہو اور جان چلے سوئے نبی

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

یا نبی اس کے سوا اور میں کیا عرض کروں آپ کا ہو کے جیوں آپ کا ہو کر ہی مروں

آپ کے دَر سے پَلا آپ کے دَر پر ہی مِٹوں جان تم سے ملی تم پر ہی نچھاور کردوں

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

گر مُیَسر نہیں سالکؔ کو حضورِ بدنی روح حاضر ہے مگر مثلِ اُویسِ قرنی

جسم ہندی ہے مرا جان ہے میری مدنی یا خدا دور کسی طرح ہو بعد بدنی

ہے تمنا یہ خدا سے کہ رسولِ عربی اپنی آنکھوں کو ملوں آپ کی چوکھٹ سے نبی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah