We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

یَا نَبِیْ سَلَامٌ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلْ سَلَامٌ عَلَیْکَ یَا حَبِیْب سَلَامٌ عَلَیْکَ صَلَوَاتُ اللہِ عَلَیْکَ



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


آج وہ تشریف لایا جس نے روتوں کو ہنسایا جس نے جلتوں کو بجھایا جس نے بگڑوں کو بنایا


عرشِ اعظم کا ستارا فرش والوں کا سہارا آمنہ بی کا دُلارا حق تعالیٰ کا وہ پیارا


دو جہاں کا راج والا تخت والا تاج والا بے کسوں کی لاج والا ساری دنیا کا اُجالا


تم بہارِ باغِ عالم تم نویدِ اِبنِ مریم تم پہ قرباں سارا عالم آدم و اَولادِ آدم


تم بناءِ دوسَرا ہو کعبہ والے کی دُعا ہو تم ہی سب کے مُدَّعٰی ہو جاں نہ کیوں تم پر فدا ہو


آپ ہیں وَحدت کے مظہر آپ ہیں کثرت کے مصدر آپ اول آپ آخر قبلۂ دل آپ کا در


آپ کے ہو کر جئیں ہم نامِ نامی پہ مریں ہم جب قیامت میں اٹھیں ہم عرض اس طرح کریں ہم


عرض ہے سالک ؔکی آقا جاں ُکنی کا ہو یہ نقشہ سامنے ہو پاک روضہ اور لبوں پر ہو یہ کلمہ


Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah