We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

صدقہ تم پر ہوں دل و جاں آمنہ تم نے بخشا ہم کو ایماں آمنہ


جو ملا جس کو ملا تم سے مِلا دین و ایماں ، علم و عرفاں آمنہ


کل جہاں کی مائیں ہوں تم پر فدا تم محمد کی بنیں ماں آمنہ


ابن مریم واقعی رب کے رسول پر محمد کی بڑی شاں آمنہ


جس شکم میں مصطفیٰ ہوں جاگزیں عرشِ اعظم سے ہے ذیشاں آمنہ


تم سے ایمان و امانت اور اَمن تم سے فیضاں تم سے عرفاں آمنہ


آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیں باامانت اَمن و ایماں آمنہ


تم سے اللہ و محمد ہیں عیاں نور ،ہدیٰ ہے تم میں پنہاں آمنہ



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


ہم ہیں مومن اور تم ایمان بخش چشمۂ دیں تم سے رواں آمنہ


تیری تربت کا مجاور میں بنوں پھر نکالوں دل کے ارماں آمنہ


مَہْبِطِ قرآں نبی ہیں اور تم ہو نبی کی محترم ماں آمنہ


ہے یہ سالکؔ آپ کے در کا فقیر مانگتا ہے امن و ایماں آمنہ

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah