Naseeb Chamkay Hain Farshiyon Ke

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کےکہ عرش کے چاند آرہے ہیں جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمس تشریف لارہے ہیں



نثار تیری چہل پہل پرہزاروں عیدیں ربیع الاول سواۓ ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں



شبِ ولادت میں سب مسلماں نہ کیوں کریں جان و مال قرباں ابو لہب جیسے سخت کافر خوشی میں جب فیض پارہے ہیں




Get it on Google Play



زمانے بھرکا یہ قاعدہ ہے کہ جس کا کھانا اسی کا گانا تو نعمتیں جن کی کھارہےہیں انہیں کہ ہم گیت گا رہے ہیں



حبیب حق ہیں خدا کی نعمت بنعمت ربک فحدث خدا کےفرمان پرعمل ہےجوبزمِ مولد سجا رہےہیں



میں تیرے صدقے زمینِ طیبہ فدانہ کیوں تجھ پہ ہوزمانہ کہ جن کی خاطر بنا یہ عالم وہ تجھ میں آرام پا رہے ہیں



پھنسا ہے بحر الم میں بیڑا پۓ خدا نا خدا سہارا اکیلا سالک ہوا مخالف ہموم دنیا ستا رہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah