We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Bakhuda Khuda Se Hai Woh Juda

Hakeem ul Umat Mufti Ahmed Yar Khan Naeemi

بخدا خدا سے ہے وہ جدا جو حبیبِ حق پہ فدا نہیں وہ بشر ہے دین سے بے خبر جو رہِ نبی میں گما نہیں


اُسے ڈھونڈے کیوں کوئی دَربدر وہ ہیں جان سے بھی قریب تر وہ نہاں بھی ہے وہ عیاں بھی ہے وہ چنیں بھی ہے وہ چناں بھی ہے وہی جب بھی تھا وہی اب بھی ہے وہ چھپا ہے پھر بھی چھپا نہیں


تیری ذات میں جو فنا ہوا وہ فنا سے نو کا عدد بنا جو اُسے مٹائے وہ خود مٹے ، وہ ہے باقی اس کو فنا نہیں د و جہاں میں سب پہ ہیں وہ عیاں دو جہاں پھران سے ہوں کیوں نہاں وہ کسی سے جب کہ نہیں چھپے تو کوئی بھی ان سے چھپا نہیں ہر اک ان سے ہے وہ ہر اک میں ہیں وہ ہیں ایک علم حساب کے بنے دوجہاں کی وہی بِنا وہ نہیں جو ان سے بنا نہیں کوئی مثل ان کا ہو کس طرح وہ ہیں سب کے مبدا ومنتہے نہیں دوسرے کی جگہ یہاں کہ یہ وصف دو کو مِلا نہیں تیرے در کو چھوڑ کدھر پھروں تیرا ہوکے کس کا میں مُنہ تکوں تو غنی ہے سب تیرے در کے سگ وہ نہیں جو تیرا گدا نہیں



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


کرو لطف مجھ پہ یہ خسروا کہ چھڑا دو غیر کا آسرا نہ تکوں کسی کو تیرے سوا کہ کسی سے میرا بھلا نہیں


کوئی تجھ سے بچ کے کہاں رہے تیرا ملک چھوڑ کہاں بسے تو حبیبِ رب تیری ملک سب جہاں تو نہ ہو کوئی جا نہیں یہ تمہارا سالکِؔ بے نوا مرضِ ُگنہ میں ہے مبتلا تم ہی اس برے کو کرو بھلا کہ کوئی تمہارے سوا نہیں

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah