We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

خوفِ گنہ میں مجرم ہے آب آب کیسا جب رب ہے مصطفیٰ کا پھر اِضطراب کیسا


مجرم ہوں رُوسیہ ہوں اور لائقِ سزا ہوں لیکن حبیب کا ہوں مجھ پر عتاب کیسا


سورج میں نور تیرا جلوہ ترا قمر میں ظاہر تو اس قدر ہے اس پر حجاب کیسا



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


دامانِ مصطفیٰ ہے مجرم مچل رہے ہیں دارُالاماں میں پہنچے خوفِ عذاب کیسا


مرقد کی پہلی شب ہے دولہا کی دِید کی شب اس شب پہ عید قرباں اس کا جواب کیسا


پڑھتا تھا جس کا کلمہ پایا انہیں نکیرو ہو لینے دو تصدق اس دم حساب کیسا


سالکؔ کو بخش یارب گو لائقِ سزا ہے وہ کس حساب میں ہے اس کا حساب کیسا

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah