We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہوں سب اہلِ دیں جو ہو اُمّ المومنیں بنتِ امیر المومنیں


جن کا پہلو ہو نبی کی آخری آرام گاہ جن کے حجرے میں قیامت تک نبی ہوں جاگزیں


آستاں ان کا فرشتوں کی زیارت گاہ ہے کیونکہ اس میں جلوہ فرما ہیں امام المرسلیں


آپ کے دولت کدہ میں دولتِ دارَین ہے اس زمیں پر پھر نہ کیوں قربان ہو عرشِ بریں


کیا مبارک نام ہے اور کیسا پیارا ہے لقب عائشہ محبوبۂ محبوبِ رب العالمیں


آپ صدیقہ پدر صدیق اور شوہر نبی میکہ و سسرال اَعلیٰ آپ خود ہیں بہتریں



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


کیوں نہ ہو رتبہ تمہارا اہل ایماں میں بڑا سب تو ہیں مومن مگر ہیں آپ اُم المومنیں


دی گواہی آپ کی عفت کی سورہ نور نے مدح کرتا ہے تری عصمت کی قرآنِ مبیں


ان کے بستر میں وحی آئے رسول اللہ پر اور سلامِ خادمانہ بھی کریں رُوحُ الامیں


آپ کا علم و فقہ ، تحقیقِ قرآن و حدیث دیکھ کر حیران ہیں سارے صحابہ ، تابعیں


ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرماوے خدا نازنینِ حق نبی ہیں تم نبی کی نازنیں


آیۂ تطہیر میں ہے ان کی پاکی کا بیاں ہیں یہ بی بی طاہرہ شوہر امام الطاہریں


سالکِؔ خستہ تمہارا گو ہے نالائق مگر ماں بُرے بیٹے کو اپنے سے جدا کرتی نہیں


More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah