Hai Rutba Iss Liye Konain Mein

ہے رتبہ اس لیے کونین میں عصمت کا عفت کا شرف حاصل ہے ان کو دامنِ زہرہ سے نسبت کا



جو جانا خلد میں ہوپائے زہرہ سے لپٹ جاؤ جسے کہتے ہیں جنت ملک ہے خاتون جنت کا



نبی کے دل کی راحت اور علی کے گھر کی زینت ہیں بیاں کس سے ہو ان کی پاک طینت پاک طلعت کا



انہی کے ماہ پارے دو جہاں کے لاج والے ہیں یہ ہی ہیں مجمع بحرین سر چشمہ ہدایت کا



رسول اللہ کی جیتی جاگتی تصویر کو دیکھا کیا ّنظارہ جن آنکھوں نے تفسیرِ نبوت کا



بتول و فاطمہ زہرہ لقب اس واسطے پایا کہ دنیا میں رہیں اور دیں پتہ جنت کی نگہت کا



نبی کی لاڈلی ، بیوی ولی کی ، ماں شہیدوں کی یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا



تعالٰی اللہ اس سعد ین کے جوڑے کا کیا کہنا کہ رحمت کی دلہن زہرہ ، علی دولہا ولایت کا



وہ عترت جو کہ اُمت کے لیے قرآنِ ثانی ہے نبی کا ہے چمن یعنی شجر اس پاک منبت کا




Get it on Google Play



وہ چادر جس کا آنچل چاند سورج نے نہیں دیکھا بنے گی حشر میں پردہ گنہگارانِ اُمت کا



اگر سالکؔ بھی یارب دعویٰ ٔجنت کرے حق ہے جو وہ زہرہ کی ہے یہ بھی تو ہے خاتونِ جنت کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah