We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

کہاں ہو یَا رَسُوْلَ اللہ کہاں ہو مری آنکھوں سے کیوں ایسے نہاں ہو


گدا بن کر میں ڈھونڈوں تم کو دَر دَر مرے آقا مجھے چھوڑا ہے کس پر


اگر میں خواب میں دِیدار پاؤں لپٹ قدموں سے بس قربان جاؤں


تمنا ہے تمہارے دیکھنے کی نہیں ہے اس سے بڑھ کر کوئی نیکی


بسو دل میں سما جاؤ نظر میں ذرا آجاؤ اس ویرانہ گھر میں


بنادو میرے سینہ کو مَدینہ نکالو بحرِ غم سے یہ سفینہ


چھڑا لو غیر سے اپنا بناؤ ہیں سب اچھوں کے بد کو تم نبھاؤ


مری بگڑی ہوئی حالت بنادو مری سوئی ہوئی قسمت جگادو



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


تمہارے سینکڑوں ہم سے گدا ہیں ہمارے آپ ہی اِک آسرا ہیں


کھلائیں نعمتیں مجھ بے ہنر کو دیا آرام مجھ گندے بشر کو


نہیں ہے ساتھ میرے کوئی توشہ کٹھن منزل تمہارا ہے بھروسہ


کھلیں جب روزِ محشر میرے دفتر رہے پردہ مرا محبوبِ داوَر


میں بے زَر ، بے ہنر ، بے پَر ہوں سالکؔ مگر اُن کا ہوں وہ ہیں میرے مالک

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah