We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں جملہ مرض کی دَوا درد کے درمان ہیں


دستِ شہِ دوسرا جو کہ یَدُ ا للّٰہ تھا ہاتھ بنا آپ کا آپ وہ ذِی شان ہیں


نورِ دِل و عین ہیں صاحبِ نورَین ہیں سب کے دل کے چین ہیں مومنوں کی جان ہیں


گلشنِ دِین کی بہار مومنوں کے تاجدار عزتِ ہر ذِی وَقار زینتِ ایمان ہیں


آپ ممدوحِ جہاں خلقِ خدا مَدح خواں کیا ہے اَگر بدگماں چند بے ایمان ہیں



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


حق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گدا کیا کہوں میں تم ہو کیا عقل ودل حیران ہیں


جو ہیں اِمامِ اَنام جس کے ہیں ہم سب غلام مرجعِ ہر خاص و عام حضرتِ عثمان ہیں


بابِ سخا کھل گیا دیکھا جو یہ ماجرا غازیانِ مصطفیٰ بے سروسامان ہیں


تم غنی سالکؔ گدا اِک نظر بہرِ خدا آپ جہاں کے لیے رحمتِ رحمٰن ہیں

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah