We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

جن کا لقب ہے مصطفیٰ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ان سے ہمیں خدا مِلا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


رُوحُ الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئے عرشِ بریں پکار اُٹھا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


خلدِ بریں میں ہر جگہ نامِ شہِ اَنام ہے خلد ہے مِلک آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد


دُھوم ہے ان کی چار سو ذِکر ہے اُن کا کوبکو مظہرِ ذاتِ کبریا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


جو ہو مریضِ لادوا یا کسی غم میں مبتلا صبح و مسا پڑھے سدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد ٍ


مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیں وِرد جنہوں نے کرلیا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


شدتِ جاں ُکنی ہو جب نزع کی جب ہو کشمکش وردِ زباں ہو یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد ٍ



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


قبر میں جب فرشتے آئیں شکل خدا نما دکھائیں پڑھتا اُٹھوں میں یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


لاج گناہ گار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبی بد ہے مگر ہے آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ


حشر میں سالکِؔ حزیں تھام کے دامنِ نبی عرض کرے یہ بر ملا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah