Joot Se Unki Jagg

جوت سے ان کی جگ اُوجیالا وہ سورج اور سارے تارے



اِنَّا اَعْطَیْنکَ الْکَوْثَر تم رب کے ہم سب ہیں تمہارے



یُعْطِیْ رَبُّکَ حَتّٰی تَرْضٰی مرضیِ رب ہیں تمہارے اِشارے



کلمہ و خطبہ ، نماز و اَذاں میں بولتے ہیں سب بول تمہارے



اہلِ زمیں کے نصیبے چمکے جب وہ فرش سے عرش سدہارے




Get it on Google Play



ہم نے ناؤ بھنور میں ڈالی تم اس ناؤ کے کھیون ہارے



ہم نے ہمیشہ کام بگاڑے تم نے بگڑے کام سنوارے



آقا حشر میں عزت رکھنا عیب نہ یہ کھل جائیں ہمارے



ہم کو نہ دیکھو آپ کو دیکھو گوبد ہیں کس کے ہیں تمہارے



دَر کے کمین ہیں غیر نہیں ہیں پھرتے پھریں کیوں مارے مارے



تھوڑی زمیں جو مدینہ میں دے دو آن پڑیں قدموں میں تمہارے



نزع میں قبر میں اس سالکؔ کو چاند سی شکل دکھانا پیارے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah