We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

زمانہ حج کا ہے جلوہ دیا ہے شاہد گل کو اِلہٰی طاقت پرواز دے پرہائے بلبل کو


بہاریں آئیں جوبن پر گِھرا ہے ابر رحمت کا لبِ مشتاق بھیگیں دے اجازت ساقیا مل کو


ملے لب سے وہ مشکیں مُہر والی دم میں دم آئے ٹپک سن کر قُمِ عیسٰی کہوں مستی میں قُلْقُلْ کو


مچل جاؤں سوالِ مدّعا پر تھام کر دامن بہکنے کا بہانہ پاؤں قصدِ بے تأمل کو


دُعا کر بختِ خُفتہ جاگ ہنگامِ اجابت ہے ہٹایا صبحِ رُخ سے شاہ نے شبہائے کاکُل کو


زبانِ فَلْسَفی سے اَمن خرق و اِلْتِیَام اَسرا پناہِ دَورِ رحمت ہائے یک ساعت تسلسُل کو


دو شنبہ مصطفٰی کا جمعۂ آدم سے بہتر ہے سکھانا کیا لحاظِ حیثیت خوئے تأِمُّل کو


وُفورِ شان رحمت کے سبب جرأت ہے اے پیارے نہ رکھ بہرِ خدا شرمندہ عرضِ بے تأِمُّل کو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


پریشانی میں نام ان کا دلِ صَد چاک سے نکلا اِجابت شانہ کرنے آئی گیسوئے توسُّل کو


رضا نہ سبزۂ گردُوں ہیں کوتَل جس کے مَوْکب کے کوئی کیا لکھ سکے اس کی سَواری کے تجَمُّل کو

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah