Sar Sue Roza Jhuka Phir

سر سوئے روضہ جھکا پھر تجھ کو کیا دل تھا ساجد نَجْدِیا پھر تجھ کو کیا



بیٹھتے اُٹھتے مدد کے واسطے یا رسول اللہ کہا پھر تجھ کو کیا



یا غَرض سے چھٹ کے محض ذکر کو نامِ پاک اُن کا جپا پھر تجھ کو کیا




Get it on Google Play



بے خودی میں سجدۂ در یا طواف جو کیا اچھا کیا پھر تجھ کو کیا



ان کو تَمْلِیک مَلِیْکُ الْمُلْکْ سے مالکِ عالَم کہا پھر تجھ کو کیا



ان کے نامِ پاک پر دل جان و مال نَجْدِیا سب تج دیا پھر تجھ کو کیا



یٰعِبَادِی کہہ کے ہم کو شاہ نے اپنا بندہ کر لیا پھر تجھ کو کیا



دیو کے بندوں سے کب ہے یہ خطاب تو نہ اُن کا ہے نہ تھا پھر تجھ کو کیا



لَا یَعُوْدُوْنْ آگے ہو گا بھی نہیں تو الگ ہے دائما پھر تجھ کو کیا



دشتِ گِرد و پیشِ طَیبہ کا ادب مکہ سا تھا یا سِوا پھر تجھ کو کیا



نَجدی مرتا ہے کہ کیوں تعظیم کی یہ ہمارا دین تھا پھر تجھ کو کیا



دیو تجھ سے خوش ہے پھر ہم کیاکریں ہم سے راضی ہے خدا پھر تجھ کو کیا



دیو کے بندوں سے ہم کو کیا غرض ہم ہیں عبدِ مُصطَفیٰ پھر تجھ کو کیا



تیری دوزخ سے تو کچھ چھینا نہیں خُلد میں پہنچا رضاؔ پھر تجھ کو کیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah