مصطفیٰ خیر الوری ہو سرور ہر دوسرا ہو اپنےاچھوں کا تصدق ہم بدوں کوبھی بنا ہو یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک کنزِ مکثوم ازل میں در مکنون خدا ہو سب سےاول،سب سےآخر ابتدا ہو انتہا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
تھے وسیلےسنب نبی تم اصل مقصود ہدیٰ تم پاک کرنےکووضوتھے تم نماز جانفزا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک
سب بشارت کی اذاں تھے تم اذاں کا مدعا ہو سب تمہاری ہی خبر تھے تم موخر مبتدا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
طور موسیٰ چرغ عیسیٰ کیا مادئ دنیٰ ہو سب جنت کے دائرےمیں شش جہت سے تم ورا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
سب تمہارے آگے شافع تم خضور کبریا ہو سب کی ہے تم تک رسائی بارگہ تک تم رسا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک
وہ درِ دولت پہ آۓ جھولیاں پھیلاؤ شاہو کیوں رضا مشکل سےڈریۓ جب نبی مشکل کشا ہو
یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک یا حبیب سلام علیک صلوٰۃ اللہ علیک