Subh e Taiba Mein Hui

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا صدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا



باغ طیبہ میں سہانا پھول پھولا نور کا مست بو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا



میں گدا تو بادشاہ بھر دے پیالہ نور کا نور دن دونا ترا دے ڈال صدقہ نور کا



تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا رخ ہے قبلہ نور کا ابروہےکعبہ نور کا



پشت پر ڈھلکا سر انورسے شملہ نور کا دیکھیں موسیٰ طور سے اترا صحیفہ نور کا



تاج والے دیکھ کرتیرا عمامہ نورکا سر جھکاتے ہیں الہٰی بول بالا نور کا



شمع دل مشکوٰۃ تن سینہ زجاجہ نورکا تیری صورت کے لۓآیا ہےسُورہ نورکا




Get it on Google Play



تیرےآگےخاک پر جھکتا ہےماتھانورکا نور نےپایا ترےسجدےسےسیما نورکا



تو ہے سایہ نورکا ہر عضوٹکڑا نورکا سایہ کا سایہ نہہوتا ہے نہ سایہ نور کا



تیری نسل پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا تو ہے عین نور تیرا سب گھرانہ نور کا



نور کی سرکارسےپایا دو شالہ نور کا ہو مبارک تم کو ذوالنورین جوڑا نور کا



چاند جھک جاتاجدھر انگلی اٹھاتےمہدمیں کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھولنا نور کا



اے رضا یہ احمد نوری کا فیض نورکا ہو گئ میری غزل بڑھ کر قصیدہ نور کا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah