Sunte Hain ke Mehshar Mein

سنتے ہیں کہ محشرمیں صرف اُن کی رسائی ہے گر ان کی رسائی ہےلوجب تو بن آئی ہے



مچلا ہے کہ رحمت نے امید بندھائی ہے کیا بات تری مجرم کی بات بنائی ہے



سب نے صفِ محشر میں للکار دیا ہم کو اے بےکسوں کےآقا اب تیری دہائی ہے




Get it on Google Play



یوں تو سب انہیں کاہے پر دل کی اگرپوچھو یہ ٹوٹے ہوۓ دل ہی خاص ان کی کمائی ہے



زائر گۓ بھی کب کے دن ڈھلنےپہ ہے پیارے اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے



بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا سرکار کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے



مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو منہ دیکھ کے کیا ہوگاپردےمیں بھلائی ہے



اب آپ سنبھالیں توسب کام سنبھل جائیں ہم نےتو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے



اے عاشق تیرے صدقے جلنے سے چھٹے سستے جو آگ بجھا دےگی وہ آگ لگائی ہے



اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے توجل بھی اٹھ دم گھٹنے لگا ظالم کیا دھونی رمائی ہے



مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضا اللہ صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah