We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر لِلّٰہ لے خبر مِری لِلّٰہ لے خبر


دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا میں ڈُوبا، تُو کہاں ہے مِرے شاہ لے خبر


منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نَابَلَدْ اے خِضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر


پہنچے پہنچنے والے تو منزل مگر شہا اُن کی جو تھک کے بیٹھے سرِ راہ لے خبر


جنگل درندوں کا ہے میں بے یار شب قریب گھیرے ہیں چار سَمْت سے بدخواہ لے خبر


منزل نئی عزیز جُدا لوگ ناشناس ٹُوٹا ہے کوہِ غم میں پرِکاہ لے خبر


وہ سختیاں سوال کی وہ صورتیں مُہِیْب اے غمزدوں کے حال سے آگاہ لے خبر


مُجرم کو بارگاہِ عدالت میں لائے ہیں تکتا ہے بے کسی میں تِری راہ لے خبر


اہلِ عمل کو اُن کے عمل کام آئیں گے میرا ہے کون تیرے سِوا آہ لے خبر


پُر خار راہ، برہنہ پا، تِشنہ آب دور مَولیٰ پڑی ہے آفتِ جانکاہ لے خبر



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


باہَر زبانیں پیاس سے ہیں ، آفتاب گرم کوثر کے شاہ کَثَّرَہُ اللہ لے خبر


مانا کہ سخت مجرم و ناکارہ ہے رضاؔ تیرا ہی تو ہے بندۂ درگاہ لے خبر

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah