We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Woh Sue Lalazar Phirte Hain

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں


جو ترے درسے یار پھرتے ہیں دربدر یوں ہی خوار پھرتے ہیں


آہ کل عیش تو کئے ہم نے آج وہ بے قرار پھرتے ہیں


ان کے ایما سے دونوں باگوں پر خیلِ لیل و نہار پھرتے ہیں


ہر چراغ مزار پر قدسی کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں


اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں مانگتے تاجدار پھرتے ہیں


جان ہیں جان کیا نظر آئے کیوں عدو گردِ غار پھرتے ہیں


پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں دشت طیبہ کے خار پھرتے ہیں


لاکھوں قدسی ہیں کام خدمت پر لاکھوں گردِ مزار پھرتے ہیں


ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں


بائیں رستے نہ جا مسافر سن مال ہے راہ مار پھرتے ہیں


جاگ سنسان بن ہے رات آئی گرگ بہر شکار پھرتے ہیں


نفس یہ کوئی چال ہے ظالم جیسے خاصے بجار پھرتے ہیں



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضاؔ تجھ سے کتے ہزار پھرتے ہیں

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah