We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Malk e Khaas Kibriya Ho

ملکِ خاصِ کِبریا ہو مالکِ ہر ماسِوا ہو



کوئی کیا جانے کہ کیا ہو عقلِ عالَم سے وَرا ہو



کَنزِ مَکتومِ اَزل میں دُرِّ مَکْنُونِ خدا ہو



سب سے اوّل سب سے آخر اِبتِدا ہو اِنتِہا ہو



تھے وسیلے سب نبی تم اصل مَقْصُودِ ہُدیٰ ہو



پاک کرنے کو وُضو تھے تم نمازِ جانفزا ہو



سب بِشارَت کی اذاں تھے تم اذاں کا مُدَّعا ہو




Get it on Google Play



سب تمہاری ہی خبر تھے تم مُؤخَّر مُبتَدا ہو



قُربِ حق کی منزلیں تھے تم سفر کا مُنْتَہیٰ ہو



قبلِ ذکر اِضمار کیا جب رُتْبَہ سابِق آپ کا ہو



طُورِ موسیٰ چَرخِ عیسیٰ کیا مُساوِیِ دَنیٰ ہو



سب جِہَت کے دائرے میں شَش جِہَت سے تم وَرا ہو



سب مکاں تم لامکاں میں تن ہیں تم جانِ صَفا ہو



سب تمہارے در کے رستے ایک تم راہِ خُدا ہو



سب تمہارے آگے شافِع تم حضورِ کِبریا ہو



سب کی ہے تم تک رسائی بارگہ تک تم رسا ہو



وہ کَلَس رَوضے کا چمکا سر جھکاؤ کَج کُلاہو



وہ درِ دولت پہ آئے جھولیاں پھیلاؤ شاہو



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah