عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ ﷺ کی دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ ﷺ کی
قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے جلوہ فرما ہوگی طَلعت رسول اللہ ﷺ کی
وہ جہنم میں گیا جو اُن سے مُسٗتَغٗنِیٗ ہوا ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ ﷺ کی
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک اندھے منکر دیکھ لے قدرت رسول اللہ ﷺ کی
تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب منکر دور ہو ہم رسول اللہ ﷺ کے جنت رسول اللہ ﷺ کی
اہلِ سنت کا ہے بیڑا پار اصحابِ رسول اللہ نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ ﷺ کی
اے رضاؔ خود صاحب قرآں ہے مداح حضور تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ ﷺ کی