We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yun Tazgi-e-Rooh Ka Saman Karein GeVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

یوں تازگیِ روح کا سامان کریں گے ہر سانس کو آقا کا ثنا خوان کریں گے


جوڑیں گے مدینے کی ہواؤں سے تعلق افکار کے جنگل کو گلستان کریں گے


کروا کے اسے گنبدِ خضریٰ کا نظارہ ہم نفسِ منافق کو مسلمان کریں گے


کیا کیا نہ عطا ہوگا فقیروں کو وہاں سے دربار میں جب مدحتِ سلطان کریں گے


لٹکیں گی یونہی سر پہ ہمارے یہ صلیبیں جب تک نہ قبول آپ کا فرمان کریں گے


پھوٹیں گی ہر اِک شعر سے تاثیر کی کرنیں ہم نعت کو جب تابعِ قرآن کریں گے


محشر میں پڑھے جائیں گے سرکار کی نعتیں یوں مرحلہِ خُلد کو آسان کریں گے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


ہر ذہن کو ہم دیں گے مدینے کا تصور ہر قلب کو ہم صاحبِ عرفان کریں گے


جس ذات سے شہزاد ہے ہر چیز سلامت اُس ذات پہ ہر چیز کو قربان کریں گے

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah