We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zat Qadeem Sahib-e-Har Fakhar-o-Naz HaiVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

ذات قدیم صاحب ہر فخر و ناز ہے ستار ہے صمد ہے وہی بے نیاز ہے


رہتا ہے مہربان دو عالم پہ ہر گھڑی میرا خدا کریم ہے ، بندہ نواز ہے


جھکتے ہیں اس کے آگے ملک بھی رسول بھی سارا اسی کے واسطے عجز و نیاز ہے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


نغمہ سرائے حمد ہے بارش کی بوند بوند دستِ صبا میں اس کی عقیدت کا ساز ہے


جلوه گری اسی کی ہے نرگس کی آنکھ میں اس کے کرم سے کاکل سنبل دراز ہے


وہ کھولتا ہے گنبد بے در میں کھڑکیاں دنیا میں اس کا لطف بلا امتیاز ہے


کرتا ہے روز ایک نئی شان سے ظہور یہ اختلاف صبح و مسا اس کا راز ہے


معبود ہے مجید و معین و مغیث بھی مشکل کشا وہی ہے وہی کارساز ہے


ایاک نعبد کہیں ایاک نستعین معراج بندگی کا ذریعہ نماز ہے


لرزاں ہیں ارض و کوہ و فلک اس کے سامنے اللہ کا کلام بڑا جاں گداز ہے


انوار اسم ذات کی تاثیر کے طفیل دل میں ہے کیف روح میں اک اہتزاز ہے


جب موت ہے وسیلہ دیدار ذات حق پھر آدمی کو موت سے کیوں احتراز ہے


رہتے ہیں سدا اس کے خزانوں کے منہ کھلے ہر لحظہ اس غنی کا در جود باز ہے


پاتا ہے ذاتِ حق سے وہ توفیق نعت کی شہزاد اس کے فضل سے جو سرفراز ہے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah