We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Jo Teri Yaad Mein Guzre Wahi Lamha Moasar HaiVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

جو تیری یاد میں گزرے وہی لمحہ مؤثر ہے کہ اس لمحے کی خوشبو سے مشامِ جاں معطر ہے


پرونا فکر کی تسبیح میں موتی دُرودوں کے یہی ہے حاصلِ ہستی یہی میرا مقدر ہے


جنابِ سرورِ کونین کی چوکھٹ پہ وہ دیکھو! گزارش لے کے پلکوں پر کھڑا کوئی سخنور ہے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


کوئی سلطان پھر کیسے جچے اس کی نگاہوں میں درِ سرکار کا سائل تو خود رشکِ سکندر ہے


نظر سرکار کی سیرت کے ہر پہلو پہ ہو جس کی وہی مرشد وہی رہبر وہی حاکم مؤقر ہے


پہنچتی ہے کمک ہر دم مجھے شہرِ مدینہ سے مرے آگے اسی خاطر مری ہستی مسخر ہے


شہِ کونین کے لطف و کرم پر ہے مدار اس کا حقیقت آشنا جس نور سے میرا تصور ہے


خدا کے فضل سے تحریک ہے میرے لطائف میں نگاہِ مرشدِ کامل سے میرا دل منور ہے


عجب فیضان ہے شہزاد نعتِ سرورِ دیں کا پریشانی کے اندر بھی مجھے تسکین میسر ہے

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah