We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kon Kehta Hai Khudai ChahiyeVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

کون کہتا ہے خدائی چاہیے بس محمدﷺ کی گدائی چاہیے


ساز و ساماں پاس ہے لیکن حضور! قافلے کو رہنمائی چاہیے


اب تو کرتا ہے تقاضا نفس بھی قیدِ خواہش سے رہائی چاہیے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


ان کی عظمت کو سمجھنے کے لیے عز و شانِ کبریائی چاہیے


آرزو ہے دیدۂ بے تاب کی پھر وہی جلوہ نمائی چاہیے


قصر والوں سے غرض ہم کو نہیں شہرِ طیبہ تک رسائی چاہیے


اے سراپا نور! اے ظلمت شکن قریہِ جاں کو صفائی چاہیے


کام جو شہزاد آئے حشر میں اب کوئی ایسی کمائی چاہیے

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah