ثانیِ مصطفیٰﷺ ہوا نہ کوئی آپ جیسا کہیں سنا نہ کوئی
آپ آتے اگر نہ عالم میں حق سے ہوتا ہی آشنا نہ کوئی
آپ کے بعد اے سراپا جمال خلق میں آپ سا ملانہ کوئی
اس نے کی آپ کے حقوق کی بات کر سکا جس کا حق ادا نہ کوئی
پڑھ لیا جھوم کر درود و سلام اور مجھ سے ہوئی دُعا نہ کوئی
رہبری ان پہ ختم ہے شہزاد ہوگا اب ان سا رہنما نہ کوئی