We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Ko Lazat Aashna Karta Hai TuVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

دل کو لذت آشنا کرتا ہے تو عاصیوں کو باصفا کرتا ہے تو


تیری رحمت کی کوئی حد ہی نہیں نعمتیں سب کو عطا کرتا ہے تو


دوستوں سے ہوگا تیرا کیا سلوک دشمنوں کا جب بھلا کرتا ہے تو



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


نفس امارہ کو کر دے مطمئن بادِ صرصر کو صبا کرتا ہے تو


ایک بچے کے لیے ماں باپ کو پرورش کا واسطہ کرتا ہے تو


اس جہاں میں بھیج کر اپنے رسول حق و باطل کو جدا کرتا ہے تو


اللہ اللہ تیری شفقت کا کمال بے وفاؤں سے وفا کرتا ہے تو


تو فقیروں کو بنا دیتا ہے شاہ بادشاہوں کو گدا کرتا ہے تو


اے مرے مشکل کشا میرے کریم! دور مجھ سے ہر بلا کرتا ہے تو


مرکز امید تیری ذات ہے عرض سائل کی سنا کرتا ہے تو


جب کجی شہزاد پائے نفس میں اس کو سیدھا اے خدا کرتا ہے تو

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah