We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yeh Hai Eman Ke Hain Baad-e-Khuda Khair-ul-Bashar AfzalVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

یہ ہے ایماں کہ ہیں بعد خدا خیر البشر افضل خدا جانے مقامِ مصطفیٰﷺ ہے کس قدر افضل


لگے سرکار کے قدموں سے جو ذرّے جواہر ہیں انہیں کے فیض نسبت سے ہوئے سنگ و شجر افضل


فضیلت ہے معانی آشنا اُن کی اداؤں سے ہر اک پہلو ہے ان کی زندگی کا سر بسر افضل



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


ہدایت بخش سب انداز ہیں شاہِ مدینہ کے ہے ان کا ہر عمل افضل، سفر افضل، حضر افضل


نقوشِ پا انہیں کے خضر کو رستہ دکھاتے ہیں انہیں کا راستہ سیدھا، انہیں کی رہگزر افضل


خدا کا ذکر ہو جس میں، نبیﷺ کی نعت ہو جس میں نہ کیوں وہ شام ہو پیاری، نہ کیوں ہو وہ سحر افضل


پرکھ لو بات یہ بے شک شریعت کی کسوٹی پر ہے بیت اللہ سے میرے نبیؐ کا مستقر افضل


مرا آغاز اور انجام ہے شہزاد نعت اُن کی ہوا ہے کام اک مجھ سے یہی مقدور بھر افضل

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah