We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Paaon Jo Dil Mein Khwahish-e-Jah-o-Hasham Ko MainVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

پاؤں جو دل میں خواہش جاہ و حشم کو میں کرتا ہوں یاد آپ کے سنگِ شکم کو میں


رہتا ہے اس کی نوک پر اسمِ رسولِ پاکﷺ دیتا ہوں اس خیال سے بوسہ قلم کو میں


پڑھتے ہوئے درود خدا کے حبیب پر جاؤں گا اطمینان سے ملکِ عدم کو میں


آتا ہے رشک سائلِ طیبہ کے بخت پر تکتا ہوں جب حضورﷺ کے جود و کرم کو میں


اب تو مجھے نصیب ہو طرزِ عرب حضورﷺ! بیٹھا ہوں کب سے چھوڑ کر رسمِ عجم کو میں



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


ڈھل کر نیاز و عجز کے سانچے میں سرتاپا چوموں گا جا کے ایک دن ارضِ حرم کو میں


کرتا ہوں اپنا قبلہِ فکر و نظر درست مرکز بنا کر آپ کے نقشِ قدم کو میں

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah