We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Pahancha Mera Durood Jo Unki Janaab MeinVerified

Allama Dr. Muhammad Shehzad Mujadadi

پہنچا مرا درود جو اُن کی جناب میں مجھ کو سلام عرش سے آیا جواب میں


جب تک نہ ہو شریعتِ خیر الوریٰ کا فیض ممکن نہیں تمیز گناہ و ثواب میں


اب تو کوئی سبیل حضوری کی ہو حضور کب تک رہے گی جان مسلسل عذاب میں


اشکوں نے کی بلالؓ کے لہجے میں گفتگو صد شکر کامیاب رہا میں خطاب میں


ان کے سوا جہان میں ایسا نہیں کوئی جس نے کیا ہو قید سمندر حباب میں


کیسے ثنائے سرورِ عالم کو چھوڑ دیں لازم یہ شِق ہے عشقِ رسالت کے باب میں



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


والشمس، والقمر کہیں واللیل و والضحیٰ نعتیں لکھی ہوئی ہیں خدا کی کتاب میں


اک بار اور کیجئے شہزاد پر کرم اک بار اور آیئے سرکارﷺ خواب میں

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah