نبیﷺ کی غلامی مرے کام آئی مدینے سے چٹھی مرے نام آئی
درخشاں ہمیشہ سے ہے مہرِ فاراں نہیں اس کے اوپر کبھی شام آئی
نئی نعت مکتوبِ طیبہ کی صورت حضوری کا بن کر ہے پیغام آئی
یہ اعجاز ہے ذکرِ صلِ علیٰ کا مصیبت بھی اکثر مرے کام آئی
تعال اللہ! خورشیدِ توحید نکلا خوشا! صبحِ ترحیلِ اصنام آئی
ہر اک نعت شہزاد تسکیں بداماں دلاسہ بنے وقتِ آلام آئی