We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yeh Kesi Ata Par Ata Hogayi Hai

Huzaifa Ashraf Asmi

یہ کیسی عطا پرعطا ہو گئی ہے لکھا جو محمدﷺ ثنا ہو گئی ہے



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


مجھے بھی خدارا مدینے بلا لیں یہاں زندگی اب سزا ہو گئی ہے


کیا ذکر میں نے حبیبِ خدا کا معطر یہاں کی فضا ہو گئی ہے


میں ہر پل ثنائے محمدﷺ میں گُم ہوں مرے دل کو تسکیں عطا ہو گئی ہے


لیا تیرگی میں جو نامِ محمدﷺ مرے چار سو پھر ضیا ہو گئی ہے


بچھڑ کر دیارِ نبیﷺ سے حذیفہ خوشی مجھ سے ہراک خفا ہو گئی ہے

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah