نبیﷺ کے دیں کو بچایا مِرے حسینؑ نے تھا کلامِ رب بھی سنایا مِرے حسینؑ نے تھا
سبھی حیران کھڑے دیکھتے سوئے مقتل جو کنبہ اپنا لُٹایا مِرے حسینؑ نے تھا جواب سارے سوالوں کے آپ نے تھے دیے ہر اک کو سب تو بتایا مِرے حسینؑ نے تھا
یہ کیسے بھولیں گے کربل سے ننھے اصغر کا تڑپتا لاشا اُٹھایا مِرے حسینؓ نے تھا شہید ہو کے حذیفہ علی کے لاڈلے نے یذیدیت کو مٹایا مِرے حسینؑ نے تھا