Zikr e Ahmed Se Main Qismat Ko Jaga Leta Hun

ذکرِ احمدﷺ سے میں قسمت کو جگا لیتا ہوں دل تڑپ جائے تو پھر آنسو بہا لیتا ہوں




Get it on Google Play



جنبشِ لب سے کہیں بات بگڑتی نہ رہے اس لیے ڈرتے ہوئے انکو دبا لیتا ہوں



منظرِ طیبہ جو دل میں مرے آجاتا ہے دل کو تھامے ہوئے میں سر کو جھکا لیتا ہوں



خواب میں انکے پسینے کی جو آتی ہے مہک بھر کے کشکول میں کاندھوں پہ اٹھا لیتا ہوں



ہو حذیفہ کو عطا پھر سے جو مدحت کا سرور مصرعہ پھر نعت کا گُم ہو کے بنا لیتا ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah