دلِ بے چین کو میں نے دیا اک یہ دلاسہ ہے محمد ﷺ کی ثنا ہی تیرا اور میرا اثاثہ ہے
دبوچا جب بھنور نے تو مجھے پھر یاد آیا تھا بچائیں گے محمدﷺ یہ تو پھر انکا ہی خاصہ ہے
سراپا ڈوبتا جاتا ہوں میں جب بھی گناہوں میں مجھے پھر تھام لیتے ہیں مجھے انکا ہی آسا ہے
خموشی سے یہ مجھ سے بے نوا کو بھی نوازیں گے کرم کر دیں کرم کر دیں یہ دل کب سے پیاسا ہے
ہوں کتنا خوش کہ میرا نام شامل ہے غلاموں میں حذیفہ ہے بڑا خوش بخت یہ اُسکا اثاثہ ہے