نبیﷺ کا نام جب چمکا ضیا پائی زمانے نے یہاں ذکرِ محمدﷺ سے شفا پائی زمانے نے
مصیبت کی گھڑی میں جب پکارا یا رسول اللہ بَلاؤں سے رہائی پھر سدا پائی زمانے نے
پڑھے جاؤ محمدﷺ پر دُرودِ پاک کثرت سے یہ ذکرِ خیر ہے اس سے شفا پائی زمانے نے
دیارِ مصطفٰیﷺ تیری مسیحائی کا کیا کہنا جہاں ہر درد کی جا کر دوا پائی زمانے نے
حذیفہ رہ گیا دل میں لیے ارماں زیارت کا مدینے کی حسیں لیکن فضا پائی زمانے نے