We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Khuda Har Dam

Jamil ur Rehman Qadri

یاخدا ہر دَم نگہ میں اُن کا کاشانہ رہے دونوں عالم میں خیالِ رُوئے جانانہ رہے


اے عرب کے چاند تیرے ذَرّے کاذَرَّہ ہوں میں تا اَبد پرنور میرے دِل کا کاشانہ رہے


کیوں مُعَطَّر ہو نہ خوشبو سے دوعالم کا دِماغ پنجۂ قدرت ترے گیسو کا جب شانہ رہے


جس مکاں کی اپنے پائے پاک سے عزت بڑھائیں کیوں نہ سب اَمراض کا وہ گھر شفاخانہ رہے


زندگی میں بعدِ مردَن اُن کے نام پاک سے یاخدا آباد میرے دِل کا وِیرانہ رہے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


عین اِیماں ہے یہی اور ہے ہر اِک مومن پہ فرض ان کے نامِ پاک کا دُنیا میں مستانہ رہے


وِردِ لب مِصْرَع ہو یہ جب سیر ہوں پیاسے تیرے ساقیِ کوثر ترا آباد میخانہ رہے


مست اُن کے جھومتے ہیں جوش میں کہتے ہوئے ساقیِ کوثر ترا آباد میخانہ رہے


کیوں جلائے نارِ دوزخ اس کو اے شمعِ ہدیٰ جو فدا دنیا میں تم پر مثلِ پروانہ رہے


محوِ نظارہ رہیں تا حشر آنکھیں یاخدا اور دلِ وَحشی رُخ و گیسو کا دیوانہ رہے


کر بلند ایسا علم اِسلام کا اے شاہِ دیں مسجدیں آباد ہوں وِیران بت خانہ رہے


ہے جمیلؔ قادری کے وِردِ لب نعتِ نبی بعد ُمردَن بھی لحد میں ذِکرِ جانانہ رہے

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah