Khuda Ke Fazal Se Hum Par

خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوثِ اعظم کا ہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا غوثِ اعظم کا



ہماری لاج کِس کے ہاتھ ہے بغداد والے کے مصیبت ٹال دینا کام کِس کا غوثِ اعظم کا



ہُوا موقوف فوراً ہی برسنا اہلِ مجلس پر جو پایا ابرِ باراں نے اشارہ غوثِ اعظم کا



فرشتے مَدرَسے تک ساتھ پہنچانے کو جاتے تھے یہ دربارِ الہٰی میں ہے رتبہ غوثِ اعظم کا




Get it on Google Play



عزیزو کر چُکو تیار جب میرے جنازے کو تو لکھ دینا کفن پہ نامِ والا غوثِ اعظم کا



نِدا دے گا مُنادی حشر میں یوں قادریوں کو کِدھر ہیں قادری کرلیں نظارہ غوثِ اعظم کا



رسولُ اللہ کا دشمن ہے غوثِ پاک کا دشمن رسولُ اللہ کا پیارا ہے ہے پیارا غوثِ اعظم کا جمیلؔ قادری سو جان سے قربان مُرشد پر بنایا جس نے مجھ جیسے کو بندہ غوثِ اعظم کا



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah