We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Tere Jalwe Ke Samne

Jamil ur Rehman Qadri

آئینہ ُمنفعل ترے جلوے کے سامنے ساجد ہیں مہر و مہ ترے تلوے کے سامنے


جاری ہے حکم یہ کہ دو پارہ قمر ہوا اَنگشت مصطفیٰ کے اِشارے کے سامنے


کیوں دَر بدر فقیر تمہارا کرے سوال جب تم ہو بھیک مانگنے والے کے سامنے


یہ وہ کریم ہیں کہ جو مانگو وہی ملے اسے سائلو چلو تو دعا لے کے سامنے


منگتا کی عرض شاہِ مَدینہ قبول ہو تربت بنی ہو آپ کے روضے کے سامنے


ربِّ کریم ہے یہ دُعا میری روزِ حشر شرمندہ میں نہ ہوں ترے پیارے کے سامنے


وزنِ عمل کا خوف ہو کیوں مجھ اَثیم کو سرکار ہوں گے خود مرے پلے کے سامنے


جنت تو کھینچتی ہے کہ میری طرف چلو اِیمان لے چلا ہے مَدینے کے سامنے


شاہ و گدا فقیر سلاطین رُوزگار موجود ہے ہر اِک ترے روضے کے سامنے


آنکھیں ہوں بند لب پہ دُعا دِل میں ہو دُرُود پھیلے ہوں ہاتھ آپ کے قبے کے سامنے


اس طرح موت آئے تو ہو زندگی مری کعبے میں میں ہوں منہ ہو مَدینے کے سامنے


کیا لطف ہو جو خاکِ مَدینہ پہ میں مروں موجود تم بھی ہو مرے مردے کے سامنے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


توقیر ان کے گھر کی ہے منظور اس قدر کعبہ کا منہ کیا ہے مَدینے کے سامنے


اَہل نظر نے غور سے دیکھا تو یہ ُکھلا کعبہ جھکا ہوا تھا مَدینے کے سامنے


وہ دن جمیلِؔ قادری رضوی کو ہو نصیب پڑھتا ہو نعت آپ کے روضے کے سامنے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah