We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Haq Ke Mehboob Ki Hum

Jamil ur Rehman Qadri

حق کے محبو ب کی ہم مَدح و ثنا کرتے ہیں اپنے اس آئینہ دِل کی جلا کرتے ہیں


راہ میں ان کی جو زَر اپنا فدا کرتے ہیں گویا فردوسِ بریں مول لیا کرتے ہیں


جو شب و روز ترا نام جپا کرتے ہیں تیر کب اُن کی دُعاؤں کے خطا کرتے ہیں


ہم وہ بندے ہیں کہ دن رات خطا کرتے ہیں یہ وہ آقا ہیں کہ سب بخش دیا کرتے ہیں


وہی پاتے ہیں بہت جلد مقاصد دل کے تیری ہی سمت جو منہ کرکے دعا کرتے ہیں


کردیا اپنے خزانوں کا خدا نے مالک بے طلب جس کو جو چاہیں وہ عطا کرتے ہی


میں تری دَین کے قربان کہ تیرے منگتا تجھ سے جو چاہتے ہیں مانگ لیا کرتے ہیں



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


مرحمت ہو نہ انہیں کس لیے عمر جاوید جو قضاؤں کو ترے دَر پہ ادا کرتے ہیں


سننا فریاد غریبوں کی جلانا مردے آپ کے دَر کے گداؤں کے گدا کرتے ہیں


خلد دے دینا فقیروں کو غنی کردینا آپ کے دَر کے گداوں کے گدا کرتے ہیں


ان کی گردش پہ مہ و مہر فدا ہوتے ہیں تیرے کوچہ میں جو دن رات پھرا کرتے ہیں


بے زباں طائرِ وَحشی بھی اَلم کی اپنے تیرے دَربار میں فریاد و بکا کرتے ہیں


اُنگلیوں سے وہ بہا دیتے ہیں ایسے چشمے سیکڑوں جس سے کہ سیراب ہوا کرتے ہیں


جا کے دیکھیں گے کسی روز بہارِ طیبہ اسی امید پہ عشاق جیا کرتے ہیں


ساتھ لے لو ہمیں اے قافلے والو لِلّٰہِ ہند میں بے سر و سامان پھرا کرتے ہیں


ہم غلاموں کے پڑا کرتی ہے دل میں ٹھنڈک آپ کے ذِکر سے مردُود جلا کرتے ہیں


ناز قسمت پہ نہ کیوں کر ہو جمیلؔ رضوی لوگ مَدّاحِ نبی تجھ کو کہا کرتے ہیں

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah