آنکھوں کا تارا نام محمد ﷺ دل کو اجالا نام محمد ﷺ
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نام محمد ﷺ
پائیں مرادیں دونوں جہاں کی جس نے پکارا نام محمد ﷺ
رکھو لحد میں جس دم عزیزو مجھ کو سنانا نام محمد ﷺ
روزِ قیامت میزان و پُل پر دے گا سہارا نامِ محمد ﷺ
غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر کر دے اشارا نام محمد ﷺ
پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا میں یہ کہوں گا نام محمد ﷺ
اپنے جمیلِؔ روضوی کے دل میں آ جا سما جا نام محمد ﷺ