Ya Rasool Allah Aa Kar Dekh Lo

یَارَسُوْلَ اللہ آکر دیکھ لو یا مَدینے میں بلا کر دیکھ لو



سیکڑوں کے دِل منوّر کردیئے اِس طرف بھی آنکھ اُٹھا کر دیکھ لو



کشتۂ دِیدار زندہ ہو اَبھی جانِ عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو




Get it on Google Play



کلمہ پڑھتے جی اُٹھیں مردے اَبھی جانِ عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو



رَنج و غم دَرد و اَلم کی میرے گرد بھیڑ ہے سرکار آکر دیکھ لو



چھیڑے جاتے ہیں مجھے منکر نکیر گور میں تشریف لا کر دیکھ لو



میری آنکھوں میں تمہیں ہو جلوہ گر چلمن مژگاں اُٹھا کر دیکھ لو



یہ کبھی اِنکار کرتے ہی نہیں بے نواؤ آزما کر دیکھ لو



چاہے جو مانگو عطا فرمائیں گے نامرادو ہاتھ اُٹھا کر دیکھ لو



سیر جنت دیکھنا چاہو اگر روضۂ اَنور پہ آکر دیکھ لو



دوجہاں کی سرفرازی ہو نصیب اُن کے آگے سر جھکا کر دیکھ لو



طور پر جلوہ جو دیکھا تھا کلیم آج یاں پردہ اُٹھا کر دیکھ لو



اُن کی رِفعت کا پتا ملتا نہیں مہر و مہ چکر لگا کر دیکھ لو



اس جمیلؔ قادری کو بھی حضور اپنے دَر کا سگ بنا کر دیکھ لو

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah